9 مئی مقدمات،شاہ محمودکی رہائی اور سزا پانیوالے رہنماؤں کی جائیدادیں ضبط کرنےکا حکم

عدالت نے9کےدومقدمات میں سابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کورہا کرنے کا حکم جاری کیاجبکہ سزا پانےوالےپی ٹی آئی رہنماؤں کی جائیدادیں ضبط کرنےکاحکم دیا۔
لاہورکی انسداددہشتگردی عدالت کےجج منظرعلی گل نے9مئی کےدومقدمات میں گزشتہ روز سنائے گئے فیصلے کی تفصیل جاری کی۔
عدالتی فیصلے کے مطابق عدالت نے تمام مجرموں کو قید بامشقت کی سزا سنائی اور حکم دیا کہ مجرموں کو تمام سزائیں ایک ساتھ کاٹنی ہوں گی۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری، محمودالرشید، عمر سرفراز اور یاسمین راشد کی جائیدادیں ضبط کرنے کا بھی حکم دیا۔
دوسری جانب عدالت نےسابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو 9 مئی کے 2 کیسز میں رہا کرنے کا حکم جاری کیا۔
عدالت نےسپرنٹنڈنٹ جیل کوملزم کی رہائی کامراسلہ جاری کیا۔
مراسلہ میں کہاگیاکہ اگرملزم شاہ محمودقریشی کسی اورمقدمہ میں مطلوب نہیں تورہاکیاجائے۔
واضح رہےکہ انسداددہشتگردی عدالت نےگزشتہ روزفیصلہ سناتےہوئے سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ، سابق صوبائی وزیرڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔جبکہ دونوں مقدمات میں رہنماپی ٹی آئی شاہ محمودقریشی کوبری کرنےکاحکم جاری کیاتھا۔
سینیٹ میں یوم آزادی کی قراردادمتفقہ طورپرمنظور
اگست 15, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔