شیخ امتیازمحمودکی اسمبلی رکنیت معطلی کےکیس میں اہم پیشرفت

شیخ امتیازمحمودکی اسمبلی رکنیت معطل کرنےکےکیس میں عدالت نےفیصلہ محفوظ کرلیا۔
لاہورہائیکورٹ کےجسٹس خالداسحاق نےشیخ امتیازمحمودکی اسمبلی رکنیت معطل کرنےکیخلاف درخواست پرسماعت کی۔
عدالت نےاستفسارکیاکہ کیاسپیکرکی رولنگ پرعدالت مداخلت کرسکتی ہے؟کیااسمبلی کنڈکٹ پرہم مداخلت کرسکتےہیں؟
وکیل درخواست گزارنےکہاکہ سپیکرکےآرڈرکیخلاف درخواست قابل سماعت ہے،صرف کورم پورانہ ہونےکی نشاندہی کی تھی،اسی بناپردرخواست گزار کی 15 اجلاس کےشرکت پرپابندی لگادی۔
عدالت نےکہاکہ مجھےاسمبلی کارروائی کاعلم نہیں ،کیاکورم کی گنتی کراناعدالت کاکام ہے؟
وکیل درخواست گزار نےکہاکہ سپیکرکوخط لکھااجلاس میں شرکت پرپابندی کا آرڈر واپس لیں،کیا سپیکر15اجلاس میں شرکت پرپابندی لگاسکتاہے۔
عدالت نےدرخواست کےقابل سماعت ہونےپرفیصلہ محفوظ کرلیا۔