کینیڈااورپاکستان میں دہشتگردی کےواقعات مودی نےکروائے،وزیردفاع

وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کینیڈااورپاکستان میں دہشتگردی کے واقعات مودی نے کروائے۔
میڈیاسےگفتگوکرتےہوئے وزیردفاع خواجہ آصف کاکہناتھاکہ پاکستان نے اپنےدفاع میں جنگ لڑی اورجیتی ،نریندرمودی کےلئےدوسری جنگ بھارت کے اندرنظرآرہی ہے،بھارت کےاندرسےمودی کیخلاف آوازیں اٹھائی جارہی ہیں، بھارتی شہری خودکہہ رہےہیں،مودی کارویہ ایساتھاکہ جنگ تک کی نوبت آگئی ۔
خواجہ آصف کامزیدکہناتھاکہ مودی پرکانگرس سمیت چھوٹی ریاستوں میں بھی شہری تنقیدکررہےہیں،مودی ایسےبیانات دیکراپنےگھرمیں اٹھنےوالےطوفان کو روکنےکی کوشش کررہا ہے،مودی جانےان کےاپنے گھرکےسیاسی افراد جانیں، پاکستان کاکوئی تعلق نہیں،پاکستان کی ایٹمی صلاحیتیں اپنےدفاع میں ہیں کسی کواس سےخطرہ نہیں ہوسکتا۔
وزیردفاع کاکہناتھاکہ آج سےسال یاڈیڑھ سال قبل بھارت کاسیاسی ومعاشی طورپرکچھ مقام تھا،نریندرمودی کےہاتھوں بھارت اپنامقام کھوبیٹھاہے،بھارت میں مودی کی ناکامی ان کی اپوزیشن کےلئے ایک موقع ہے، بھارت کی اپوزیشن مودی کی ناکامیوں سےفائدہ اٹھارہےہیں،بھارتی اپوزیشن کویہ موقع ملاہےکہ وہ ایک مرتبہ پھراپنامقام بناسکیں ،بھارت کےاندرونی معاملات سےپاکستان کاکوئی تعلق نہیں ،مودی کی قیادت نے بھارت کواندرونی اوربین الاقوامی سطح پرنقصان پہنچایا۔
خواجہ آصف کامزیدکہناتھاکہ بھارت نےجس طرح دہشتگردی کی پشت پناہی کی بین الاقوامی سطح پربھی اسےناکامی ہوئی،کینیڈااورپاکستان میں دہشتگردی کے واقعات مودی نےکروائے،نریندرمودی کے چہرے پر دہشت گردی کادھبہ لگ چکاہے،پاکستان میں بی ایل اےاورطالبان بھارت کی پراکسیزہیں،پاکستان کےپاس بھارتی دہشتگردی کےثبوت ہیں،عالمی فورم پرجمع بھی کروائے، اگراچھےہمسایوں کی طرح رکھا جائے توبرصغیرمیں امن ممکن ہے۔