حمیرااصغرسےمتعلق لاعلمی،اداکارہ مرینہ خان تنقیدکی زدمیں آگئیں

0
2

پاکستان شوبزانڈسٹری کی سینئراداکارہ مرینہ خان کوحمیرااصغرکےبارےمیں لاعلمی پرسوشل میڈیا صارفین کی تنقیدکا سامنا کرنا پڑھ گیا۔
حال ہی میں اداکارہ مرینہ خان ایک نجی ٹی وی کےشومیں بطورمہمان شریک ہوئیں ،جہاں پراُن سےنجی زندگی اورکیرئیرکےبارےمیں مختلف قسم کےسوال وجواب کیےگئے،جن کےاُنہوں نےبڑےہی دلچسپ جواب دئیے،جس کے چرچے سوشل میڈیاپرخوب ہورہےہیں۔
اس پروگرام میں موجود شوبز شخصیات سے ڈراموں پر تنقیدی اور تعریفی تبصرے طلب کیے جاتے ہیں۔
دوران شواداکارہ عتیقہ اوڈھونےاداکارہ حمیرااصغرکاذکرکیاتومرینہ خان نےسوال کیاکہ وہ کون ہے؟جس پراداکارہ عتیقہ اوڈھوبھی حیران ہوئیں مگرپھرانہوں نے مرینہ خان کوحمیرااصغرکےبارےمیں تفصیلات بتائیں۔
بعد ازاں میزبان نے ایک سوال پر نور مقدم کا نام لیا جس پر بھی اداکارہ مرینہ خان نے لاعلمی کامظاہرہ کرتے ہوئے یہی سوال کیا کہ کون نور مقدم ؟
مرینہ خان کی اس لاعلمی پر بھی عتیقہ اوڈھو نے انہیں واضح کیا کہ کئی سال قبل نور مقدم نامی لڑکی کو قتل کیا گیاتھا۔
شوکاکلپ سوشل میڈیاپرجنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا،جس پرصارفین نےاداکارہ مرینہ خان کوخوب تنقیدکانشانہ بنایا۔
واضح رہےکہ رواں سال 9جولائی کوپولیس عدالت کےحکم پرکراچی کےعلاقےڈیفنس میں فلیٹ خالی کروانے پہنچی تھی،فلیٹ کا دروازہ نہ کھلنے پر دروازہ توڑا گیا تو خاتون کی لاش زمین پر پڑی تھی۔جس کےبارےمیں تفتیش جاری ہے۔اداکارہ کااپنےخاندان کےساتھ بھی رابطہ نہیں تھا۔

Leave a reply