احمدخان بھچرکی نااہلی کیس:عدالت نےاہم ہدایت کردی

0
4

پنجاب اسمبلی کےسابق اپوزیشن لیڈراحمدخان بھچرکےخلاف نااہلی کیس میں عدالت نےاہم ہدایت کردی ۔
لاہورہائیکورٹ میں پی پی 87میانوالی سےاحمدخان بھچرکی نااہلی کیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی۔الیکشن کمیشن اوردرخواست گزارکےوکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے وکلاکودرخواست کےقابل سماعت ہونےپردلائل دینےکی ہدایت کی۔
الیکشن کمیشن کےوکیل نےکہاکہ درخواست قابل سماعت نہیں ۔
عدالت نےکہاکہ درخواست گزارکہاں ہے،پہلےگرفتاری دیں،گرفتاری کے بغیر درخواست کس طرح قابل سماعت ہے۔
وکیل نےکہاہےکہ درخواست گزارنےاسلام آبادہائیکورٹ میں سزاکیخلاف اپیل دائرکردی۔
درخواست میں مؤقف اپنایاگیاکہ اےٹی سی سرگودھانے10سال قید اور5لاکھ جرمانہ کی سزاسنائی ،الیکشن کمیشن نےسپیکرپنجاب اسمبلی کےریفرنس کےبغیرنااہلی کانوٹیفکیشن کردیا۔
درخواست میں استدعاکی گئی کہ عدالت نااہلی کےالیکشن کمیشن کےنوٹیفکیشن کومعطل کرے۔
بعدازاں لاہورہائیکورٹ نےدرخواست پرسماعت 19اگست تک ملتوی کردی۔

Leave a reply