بارشیں ہی بارشیں، رین ایمرجنسی نافذ ، الرٹ جاری

بارشیں ہی بارشیں ، رین ایمرجنسی نافذ، متعلقہ محکموں کیلئے الرٹ جاری، ریسکیوملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق نئے سسٹم کے باعث اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں شدید بارشیں متوقع ہیں،اسی طرح کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں اور بلوچستان میں بھی 22 اگست تک موسلادھار بارش کی پیشگوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ اسلام آبادمیں تیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے،راولپنڈی، مری،گلیات،جہلم ،اٹک ،چکوال اورگجرات میں بارش کی توقع ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ ژوب،موسیٰ خیل،مستونگ،لورالائی اورکوہلومیں بارش متوقع ہے، قلات، بارکھان ،سبی ،ہرنائی ،قلعہ سیف اللہ اورشیرانی میں بارش کاامکان ہے،پشین ،قلعہ عبداللہ ،ڈیرہ بگٹی ،نصیرآباد،خضداراورنوشکی میں بارش کی توقع ہے۔آواران ،اورماڑہ ، پسنی،لسبیلہ اورپنجگورمیں بارش متوقع ہے۔جھل مگسی،کیچ اورگوادرمیں چندمقامات پربارش کاامکان ہے۔