گوگل جی میل اینڈرائیڈ ایپ میں نیا فیچر اور ڈیزائن اپ ڈیٹس متعارف

0
1

گوگل صارفین کیلئے خوشخبری، جی میل اینڈرائیڈ ایپ میں نیا فیچر اور ڈیزائن اپ ڈیٹس متعارف،تازہ ترین اپ ڈیٹ کے تحت جی میل صارفین اب نوٹیفکیشن بار سے براہِ راست مارک ایز ریڈ کا آپشن استعمال کرسکیں گے۔
گوگل کانیا فیچر جون کے آخر سے بتدریج جاری کیا جا رہا تھا اور اب اس کا دائرہ مزید وسیع کردیا گیا ہے۔تازہ ورژن میں یہ آپشن ڈلیٹ یا آرکائیو اور ریپلائی کے درمیان نمایاں انداز میں نظر آئے گا، جس سے صارفین کیلئے ای میل مینجمنٹ میں سہولت بڑھے گی۔
دوسری جانب جی میل میں میٹریل 3 ایکسپریسیو (M3E) ڈیزائن بھی آگے بڑھ رہا ہے، اس میں سرچ ایپ بار، نئے کنٹینرز اور ان باکس میں اینیمیشنز شامل کیے گئے ہیں۔
تازہ ترین تبدیلیوں میں ہیمبرگر بٹن اور پروفائل سوئچر کو براؤزر سے باہر منتقل کرنے کا تجربہ بھی شامل ہے، تاکہ سرچ ویو کیلئے واضح انٹری پوائنٹ فراہم کیا جاسکے۔
ذہن نشین رہے کہ یہ اپ ڈیٹس گوگل کی دیگر ایپس جیسے گوگل کیپ میں بھی متعارف کروائی جارہی ہیں۔

Leave a reply