حالیہ بارشوں سےتباہی،ملک بھرمیں670افرادجاں بحق،چیئرمین این ڈی ایم اے

0
4

چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹرمینجمٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نےکہاہےکہ حالیہ مون سون بارشوں سےملک بھرمیں670افرادجاں بحق ہوچکےہیں۔
اسلام آبادمیں ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چودھری،چیئرمین این ڈ ی ایم اےاوروفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑنےحالیہ مون سون سے ملک بھرمیں تباہ کاریوں کےبارےمیں میڈیابریفنگ دی ۔
میڈیابریفنگ کےدوران چیئرمین این ڈی ایم اےکاکہناتھاکہ حالیہ مون سون بارشوں سے 670 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں سرچنگ کے عمل میں مصروف ہیں، کلاؤڈبرسٹ اورسیلاب میں بہہ جانے والوں کی بھی تلاش کاسلسلہ جاری ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھاخیبرپختونخوامیں سڑکوں کا انفرااسٹرکچربری طرح متاثرہوا،دوانجینئربٹالین کےپی اوردوگلگت میں تعینات ہیں،میڈیکل کیمپس میں ابھی تک چھ ہزارسےزائدزخمیوں کوعلاج معالجہ فراہم کیاجاچکاہے۔
اُن کاکہناتھاکہ آرمی چیف فیلڈمارشل عاصم منیرکی ہدایات پرایڈیشنل یونٹس کومتحرک کیاگیا،3میڈیکل کی یونٹس گلگت اورخیبرپختونخوامیں تعینات ہیں،بونیر،شانگلہ میں میڈیکل یونٹس فعال ہیں اورزخمیوں کوعلاج فراہم کیاجارہاہے،آرمی چیف کی ہدایت پرفوج کاایک دن کاراشن مختص کیاگیاتھا۔
ڈی جی آئی ایس پی آرکابتاناہےکہ متعددپلوں کی تعمیرکی گئی ہےسڑکیں کھولی گئی ہیں،اس وقت بونیرمیں دوبٹالین موجودہیں،میڈیکل بٹالین کےعلاوہ سی ایم ایچ راولپنڈی سےبھی ٹیمیں بھیجی گئی ہیں،متاثرین میں راشن بذریعہ روڈاوربذریعہ ہیلی کاپٹربھی پہنچایاجارہاہے،کےپی میں نوےسڑکیں تباہ ہوئیں،سڑکوں کی بحالی کی بھرپورکوششیں کی جارہی ہیں،گلگت میں بھی راشن کی تقسیم اورزخمیوں کاعلاج معالجہ جارہی ہے۔
اُنہوں نےبتایاکہ اسکردوروڈپر51مقامات پرلینڈسلائیڈنگ ہوئی، تربیلاسے آرمی کےہیلی کاپٹرامداد اور ریسکیوکےلئے اڑائے جارہے ہیں،6ہزار 903 افرادکوریسکیوکیاگیا،آرمی ایوی ایشن بھی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لےرہی ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ کابریفنگ کےدوران کہناتھاکہ نیشنل ڈیزاسٹر کو ڈیل کرنےکیلئے اسٹیٹ آف دی آرٹ سسٹم بنایا گیا تھا، پہلے روز سے صوبوں اور متعلقہ اداروں کو معلومات فراہم کی جارہی ہیں، وزیراعظم نے کہا ہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر میں سب مل کر کام کریں گے۔

Leave a reply