ربیع الاول کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو کی نئی پیشگوئی

0
1

ربیع الاول کا چاند کب نظر آئے گا اور 12 ربیع الاول کب ہوگی؟پاکستان کی سپیس اینڈ اپسٹریٹ ریسرچ آرگنائزیشن (سپارکو) نے ربیع الاول کے چاند سے متعلق نئی پیشگوئی کر دی۔
ترجمان سپارکو کے مطابق ربیع الاول 1447 ہجری کا چاند 23 اگست کو 11:06 بجےدن میں پیداہونے کی توقع ہے، 24 اگست کی شام نئے چاند کی عمر 32 گھنٹے 13 منٹ ہوگی۔
ترجمان کا بتانا ہے کہ ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ قمر میں 45 منٹ کا فرق ہوگا ،لہٰذا 24 اگست کو چاند نظر آنے کے قومی امکانات ہیں۔
سپارکو ترجمان کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ ربیع الاول کی پہلی تاریخ 25 اگست 2025 کو ہوگی، اس حساب سے 12 ربیع الاول 5 ستمبر بروز جمعے کو ہوگی،تاہم چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

Leave a reply