چین میں زیرتعمیرپل گرنےسے12مزدورہلاک،4لاپتا

چین میں زیرتعمیرپل گرنے سے12 افراد جان کی بازی ہارگئےجبکہ حادثےمیں 4مزدورلاپتاہوگئےجن کی تلاش جاری ہے۔
غیرملکی میڈیاکے مطابق چین کے صوبے چنھگائی میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیاجس میں زیرتعمیرپل گرگیا، پل کی تعمیرکےدوران اسٹیل کیبل ٹوٹنےسےیہ افسوسناک واقعہ رونماہو۔ جس کے نتیجے میں پل کا درمیانی ڈھانچہ ٹوٹ کر سیدھا دریا میں جا گرا۔
چینی میڈیاکےمطابق حادثےکےوقت پل پرایک منیجرسمیت15مزدورکام کررہےتھے۔حادثےکے ابتدا میں ہلاکتوں کی تعداد 7 بتائی گئی تھی لیکن بعد ازاں یہ تعداد بڑھ کر 12 تک جا پہنچی،ابھی بھی 4افراد کے بارےمیں کوئی سراغ نہیں مل سکا۔















