پاکستان کاعالمی برادری سےاسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کامطالبہ

وزیرخارجہ اسحاق ڈارنےعالمی برادری سےاسرائیل کےخلاف سخت اقدامات کامطالبہ کرتےہوئےکہاکہ فلسطین میں قحط کی صورتحال ہے،فوری اقدامات ناگزیرہیں۔
سعودی عرب کےدارالحکومت جدہ میں فلسطین کیلئےاوآئی سی وزرائےخارجہ کونسل کاہنگامی اجلاس منعقدکیاگیاجس میں نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈارکاخطاب کرتےہوئےکہناتھاکہ ہنگامی اجلاس کےانعقادپرترکیہ ،ایران اورفلسطین کےشکرگزارہیں،غزہ میں معصوم فلسطینیوں کاخون بہایاجارہاہے، فلسطینیوں کواجتماعی سزادی جارہی ہے،اسرائیل کی جانب سےبین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں جاری ہیں،ہسپتالوں،سکولوں اورکیمپوں پرحملےانسانی قوانین کی خلاف ورزیاں ہیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ معصوم فلسطینیوں کو2سال سےبدترین بربریت کانشانہ بنایاجارہاہے،فلسطین میں قحط کی صورتحال ہے،فوری اقدامات ناگزیرہیں،عالمی برادری فوری،مستقل اورغیرمشروط جنگ بندی کیلئے اقدامات کرے،اسرائیل کاگریٹراسرائیل منصوبہ ناقابل قبول اورامن کیلئےخطرہ ہے،پاکستان گریٹر اسرائیل کامنصوبہ سختی سےمستردکرتاہے۔
اسحاق ڈارکاکہناتھاکہ غزہ میں انسانی امدادکی مکمل اورمحفوظ رسائی یقینی بنائی جائے ،جبری بےدخلی اورغیرقانونی قبضےکاجلدخاتمہ یقینی بنایاجائے،پاکستان عرب ممالک کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کی حمایت کرتاہے۔
پاکستان نےعالمی برادری سےاسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کامطالبہ کیا۔