خیبرپختونخوا :سکولوں کے بعد اب کالجوں کی بھی نجکاری

0
3

طلبا وطالبات کیلئے اہم خبر،سکولوں کے بعد کالجوں کی بھی نجکاری کا اعلان،رواں سال خیبرپختونخوا میں محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے 1500 سکولوں کو پرائیویٹ کرنے کے بعد اب کالجز صوبے کے 55 کالجوں کو بھی نجی شعبے کے حوالے کرنے کی تیاری مکمل کرلی گئی ۔
ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا نے نجکاری میں شامل کالجوں کی لسٹ جاری کردی، جس کے مطابق صوبے میں سب سے زیادہ کالجز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے آبائی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے شامل ہیں، جن کی تعداد سات ہے۔اسی طرح صوبائی وزیر تعلیم فیصل ترکئی کے آبائی ضلع صوابی کے چھ کالجز، جنوبی وزیرستان اور کرک کے پانچ کالجز، بنوں کے چار ضلع بٹگرام اور اورکزئی کے تین، تین کالجوں کو پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کیا جارہا ہے۔
خیبرپختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، نوشہرہ، کرم، شانگلہ اور کوہستان کے دو، دو کالجز، جبکہ پشاور، ہنگو، دیر لوئر، مالاکنڈ، شمالی وزیرستان اور ایف آر ٹانک کا ایک ایک کالج نجکاری کے زمرے میں آیا ہے۔اس ضمن میں خیبرپختونخوا پروفیسرز لیکچررز اینڈ لائبریرین ایسوسی ایشن کے وفد نے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی سے ہونیوالی ملاقات میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے،جس پرصوبائی وزیرنےتحفظات کوتحریری طورپرپیش کرنےکےساتھ تحفظات کی دوری تک نجکاری نہ کرنےکی یقین دہائی کرائی ہے۔

Leave a reply