پاکستانی نژادشبانہ محمودبرطانیہ کی وزیرداخلہ مقرر

پاکستانی نژادرکن پارلیمنٹ شبانہ محمودبرطانیہ کی وزیرداخلہ بن گئیں۔یہ تقرری نائب وزیراعظم انجیلا رینر کی جانب سے نئے گھر پر جائیداد ٹیکس کم ادا کرنے کی غلطی پر استعفیٰ دینے کے بعد جمعے کو کابینہ میں ردوبدل کے بعد کی گئی ہے۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق شبانہ محمود2010میں برمنگھم سےرکن پارلیمنٹ منتخب ہوئیں،اُن کوجولائی 2024میں برطانوی وزیرانصاف مقررکیاگیاتھا۔وزیراعظم کیئراسٹارمر نے قلمدان تبدیل کرکےوزیرداخلہ مقررکیا۔
44 سالہ شبانہ محمود کو لیبر پارٹی میں ایک ’ محفوظ اور قابلِ بھروسہ شخصیت’ سمجھا جاتا ہے، جو ایک سنجیدہ سیاستدان ہیں اور جنہوں نے بطور وزیرِ انصاف جرات مندانہ فیصلے کرنے سے گریز نہیں کیا۔
شبانہ محمود کاکہناتھاکہ برطاینہ کی وزیرداخلہ بننامیرےلئےایک اعزازہے،میری پہلی ترجیح حکومت اورشہریوں کی حفاظت ہے۔
عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے انجیلا رینر کے استعفے کے بعد اپنی ساکھ بحال کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے نئے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ بھی مقرر کیے ہیں۔
کیئر اسٹارمر نے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کو نائب وزیراعظم بنایا اور ان کی جگہ وزیر داخلہ یویٹ کوپر کو وزیر خارجہ مقرر کیا۔ یویٹ کوپر کی جگہ وزیر انصاف شبانہ محمود کو وزیر داخلہ بنایا گیا۔ یہ سب کیئر اسٹارمر کے قریبی اور قابل اعتماد ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔