پاکستان اوردنیاکےمختلف ممالک میں بلڈ مون کادلکش نظارہ

پاکستان اوردنیاکےمختلف ممالک میں بلڈ مون کادلکش اورخوبصورت منظر دیکھا گیا۔
گزشتہ رات کو زمین ،چانداورسورج کے درمیان آنےکی وجہ سےچاندگرہن کادلکش نظارہ ہوا۔اتوارکی رات کو8بجے28منٹ پرچاندگرہن کاآغازہونےپرچاندکی روشنی مدھم ہوناشروع ہوئی جبکہ جزوی طورپرچاند گرہن 9 بجکر 27 منٹ پر ہوا۔ 10 بجکر 31 منٹ پر چاند کو مکمل گرہن لگ گیا جس کےبعد 11 بجکر 12 منٹ پر چاند گرہن اپنےعروج پر پہنچا، جس کاباقاعدہ طورپراختتام رات ایک بجکر 55 منٹ پر ہوا۔
چاند گرہن کے دوران چاند کا رنگ سفید سے پہلے زرد ہوا اور پھر سرخ ہوتا گیا جس کے بعد وہ بلڈ مون کی شکل اختیار کر گیا۔
ترکیے کے دارالحکومت انقرہ میں چاند گرہن کے دوران ایک طیارے کی پرواز چاند کے سامنے سے گزری، یہ یادگار لمحہ کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر کے دنیا بھر کو براہ راست دکھایا۔