ویلڈن گرین شرٹس،چیئرمین پی سی بی کی تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پرقومی ٹیم کو مبارکباد

0
5

ویلڈن گرین شرٹس،چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)محسن نقوی نے تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پرپاکستانی ٹیم کو مبارکباد دی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےہیٹ ٹرک اور جارحانہ بیٹنگ پر محمد نواز کی آل راؤنڈ کارکردگی پر خصوصی طور پر تعریف کی۔
محسن نقوی کاکہناتھاکہ محمد نواز کی باولنگ نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے کم سکور کے باوجود ٹیم ورک کا مظاہرہ کرکے فائنل میں افغانستان کو ہرایا۔ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، کپتان سلمان آغا اور تمام کھلاڑیوں کو فائنل میں فتح پر مبارکباد دیتا ہوں ۔
چیئرمین پی سی بی کامزیدکہناتھاکہ پاکستانی کھلاڑیوں نے افغان ٹیم کو آؤٹ کلاس کرکے جیت اپنے نام کی۔ قوم بجا طور پر ٹیم سے ایسی ہی اعلیٰ کارکردگی کی توقع رکھتی ہے۔ آج کی جیت سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوا ہے۔ امید ہے کہ پاکستانی ٹیم ایشیا کپ میں بھی ایسی ہی عمدہ کارکردگی دکھائے گی۔
واضح رہےکہ اتوارکی رات کوشارجہ پاکستان او رافغانستان کےمابین سہ ملکی ٹی ٹوئٹنی سیریزکےفائنل میں پاکستان نےافغانستان کو75رنزسےشکست دے کر ٹرائی سیریزجیت لی ہے۔

Leave a reply