ہمارےاراکین کی قومی اسمبلی سےنااہلی غیرقانونی ہے،بیرسٹرگوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرنےکہاہےکہ ہمارےاراکین کی قومی اسمبلی سےنااہلی غیرقانونی ہے ،الیکشن سےبائیکاٹ ہمارااصولی فیصلہ ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہرنےسیلاب متاثرہ علاقوں کادورہ اورراشن تقسیم کیا۔
اس موقع پرمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرکاکہناتھاکہ سیلابی صورتحال پرقومی یکجہتی کی ضرورت ہے،سیلاب کےباعث لوگ شدید تکلیف میں مبتلاہیں،پنجاب کے4500گاؤں زیرآب آچکےہیں،سیلاب سےلاکھوں افراداورلاکھوں ایکڑاراضی متاثرہوئی،حکومت عوام کوبھی بلاامتیازامدادی سرگرمیوں میں کرداراداکرنےدے،کےپی میں سیلاب کےدوران پنجاب کےعوام نےبھرپورساتھ دیا،اب دیگرصوبوں اورعوام کوپنجاب کی مددکی طرف آناچاہیے۔
بیرسٹر گوہرکامزیدکہناتھاکہ ہمارےاراکین کی قومی اسمبلی سےنااہلی غیرقانونی ہے، الیکشن سےبائیکاٹ ہمارااصولی فیصلہ ہے،الیکشن کمیشن کوسپیکرکےریفرنس کے بغیر نوٹیفکیشن کرنےکااختیارنہیں،سیلاب متاثرہ علاقوں میں بحالی کوجلدیقینی بنایا جائے ،بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہے،صحت سے متعلق افواہیں غلط ہیں لیکن جیل حکام کارویہ درست نہیں۔سیاسی استحکام کےلئےتناؤکوکم کرناہوگا،اب بھی وقت ہےکہ معاملات کوسیاسی طریقےسےحل کیاجاسکتاہے۔