ایشیاکپ میں آج بھارت اوریواےای کامقابلہ ہوگا

ایشیاکپ2025کےدوسرےمیچ میں آج بھارت اوریواےای کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
بھارت کی میزبانی میں ہونےوالے ایشیاکپ 2025 کا آغاز متحدہ عرب امارات میں ہوگیاہے،ایونٹ میں8 ٹیمیں حصہ لےرہی ہیں،جن کودوگروپس میں تقسیم کیاگیاہے۔میگاایونٹ میں چوکوں اورچھکوں کی بہار کا سلسلہ جاری ہے، ہرآنےوالامقابلہ شائقین کرکٹ کےتجسس میں اضافہ کررہاہے۔
ایشیاکپ 2025کےدوسرےمیچ میں بھارت اوریواےای کی ٹیمیں آج مدمقابل ہونگی۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 7:30بجےشروع ہوگا۔اس سےقبل 2016میں بھارت نےیواےای کو9وکٹوں سےشکست دی تھی۔
ایونٹ کےپہلے میچ میں افغانستان نےہانگ کانگ کو94رنزسےشکست دے کر ٹورنامنٹ کافاتحانہ آغاز کیا ہے۔
واضح رہےکہ پاکستان ٹیم ایونٹ میں اپناپہلامیچ 12ستمبرکوعمان کےخلاف کھیلےگئی جبکہ ٹورنامنٹ کاہائی ولٹیج میچ پاک بھارت ٹاکرا14ستمبرکوشیڈول ہے۔