اداکارہ حمیرا اصغر کی میڈیکو لیگل رپورٹ جاری،موت پر شکوک و شبہات بڑھ گئے

0
3

ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی حتمی میڈیکو لیگل رپورٹ تیار کر لی گئی ہے، جس کے مندرجات نے ان کی موت کے حوالے سے کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حمیرا کے کپڑوں پر خون کے واضح نشانات پائے گئے ہیں۔
میڈیکو لیگل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حمیرا کی ٹی شرٹ اور ٹراؤزر پر خون کے دھبے موجود تھے، جبکہ ان کپڑوں سے ڈی این اے کے شواہد بھی حاصل ہوئے ہیں۔
رپورٹ مزید انکشاف کرتی ہے کہ حمیرا کی لاش مکمل حالت میں نہیں ملی بلکہ صرف ہڈیاں برآمد ہوئی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق تمام ہڈیاں صحیح سلامت تھیں، تاہم جسم کے دیگر اہم اعضا نہیں مل سکے، جس کے باعث موت کی وجوہات کا تعین ممکن نہیں ہو سکا۔
ذرائع کے مطابق ملک میں خون اور ڈی این اے سے متعلق کوئی جامع ڈیٹا بینک موجود نہیں، جو اس قسم کے کیسز میں تفتیش کو مشکل بنا دیتا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر ایسی سہولیات دستیاب ہوتیں تو تفتیش میں نمایاں پیش رفت ممکن تھی۔پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ حمیرا اصغر کا ایک موبائل فون تاحال غائب ہے، اور اس فون کا ڈیٹا تفتیش میں کلیدی کردار ادا کر سکتا تھا۔

Leave a reply