ایشیاکپ:بنگلہ دیش نےہانگ کانگ کو7وکٹوں سےہرادیا

0
2

ایشیاکپ 2025کےتیسرےمیچ میں بنگلہ دیش نےہانگ کانگ کو7وکٹوں سےہرادیا۔
ابوظبی میں کھیلےگئے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کےتیسرےمیچ میں بنگلادیش کے کپتان لٹن داس نے ٹاس جیت کر پہلےفیلڈنگ کافیصلہ کیا۔ہانگ کانگ کی ٹیم نےپہلےبیٹنگ کرتےہوئےمقررہ 20اوورزمیں7وکٹوں کےنقصان پر 143رنز بنائے۔ بنگلادیش نے ہدف اٹھارہویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔
ہانگ کانگ کی اننگز:
ہانگ کانگ کی جانب سےنزاکت خان نےعمدہ کھیل کامظاہرہ کیا وہ42 رنز بناکر نمایاں رہے۔ذیشان علی30 سکورفراہم کرسکےجبکہ کپتان یاسم مرتضیٰ28 سکور بنانے میں کامیاب ہوئے۔
بابرحیات14رنزبناسکےجبکہ اعزازخان5،انشےراتھ4اورکخپت شاہ بغیرکھاتہ کھولےصفرپرپویلین لوٹ گئے۔کلہان چَلُّو 4 اور احسان خان 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد، تنزیم حسن اور رشاد حسین نے 2،2 کھلاڑیوں کوپویلین کی ر اہ دکھائی۔
بنگلہ دیش کی اننگز:
ہدف کےتعاقب میں بنگلہ دیش کی جانب سےپرویزحسین ایمان19رنز بنانے میں کامیاب ہوئےجبکہ تنزید حسن14سکوربناکروکٹ گنوابیٹھے۔بنگلہ دیش کےکپتان لٹن داس 59 رنز بنا کر نمایاں رہے۔توحید ہرودئے 35اورجاکرعلی صفرپرناقابل شکست پویلین لوٹے۔
ہانگ کانگ کی جانب سے عتیق اقبال نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
بنگلہ دیش کی ایونٹ میں یہ پہلی کامیابی ہےجبکہ ہانگ کانگ ٹورنامنٹ کادوسرامیچ بھی ہارگیاہے،اس سےقبل ہانگ کانگ کوافغانستان نے94رنزسےشکست دی تھی۔
واضح رہے کہ بدھ کے روز ایشیا کپ میں بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے شکست دےکرایشیاکپ میں بڑاریکارڈبناڈالاتھا۔
یادرہےکہ پاکستان ٹیم ایونٹ میں اپناپہلامیچ آج جمعےکےروزعمان کےخلاف کھیلےگئی جبکہ ٹورنامنٹ کاہائی ولٹیج میچ پاک بھارت ٹاکرا14ستمبرکوشیڈول ہے۔

Leave a reply