بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی، محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی،بارشیں ہوں گی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم بالائی خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی پہاڑی چوٹیوں پر کہیں ہلکی، تو کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ سیلاب سےمتاثرہ پنجاب کےاضلاع میں موسم خشک رہےگا،وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں موسم خشک جبکہ جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔مری،گلیات اورگردونواح میں مطلع جزوی ابرآلودرہےگا۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ خیبرپختونخواکےبیشتراضلاع میں موسم گرم اور خشک رہےگا،سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنےکاامکان ہے۔ بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم گرم خشک اورگرم رہےگا۔اُدھرکشمیراورگلگت بلتستان میں بھی موسم گرم اورخشک رہنےکی توقع ہے۔