صدرمملکت آصف علی زرداری چین کےدورےپرروانہ

صدرمملکت آصف علی زرداری چین کےدورےپرروانہ ہوگئے۔
ترجمان صدرہاؤس کےمطابق صدرمملکت چینی حکومت کی دعوت پردورہ کررہےہیں،آصف زرداری21ستمبرتک چین کےمختلف علاقوں کادورہ کرینگے،صدرمملکت چنگدد،شنگھائی اورشن جیانگ میں ملاقاتیں کریں گے۔
ترجمان صدر کاکہناہےکہ دورےمیں پاک چین تعلقات،اقتصادی اورتجارتی تعاون پربات ہوگی،سی پیک اورمستقبل کی رابطہ کاری منصوبےزیرغورآئیں گے،دورےسےدونوں ممالک کےاسٹریٹجک تعاون پرمبنی شراکت داری مستحکم ہوگی،صدرمملکت کادورہ خطےمیں امن،ترقی اوراستحکام کےعزم کاعکاس ہے۔