آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات:ایف بی آرکیلئے2ہفتوں میں 1100ارب روپےجمع کرنالازم

0
3

بین الاقوامی مالیت فنڈز(آئی ایم ایف )کےساتھ مذاکرات کےلئے فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر)کے لئےاگلے دو ہفتوں میں 1100 ارب روپے جمع کرنابڑاچیلنج بن گیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان دوسرے اقتصادی جائزے کے دوران ریونیو ہدف پر سخت مذاکرات متوقع ہیں۔ اس سلسلے میں جولائی سے ستمبر 2025 کی سہ ماہی کے لیے ریونیو ہدف 3 ہزار 83 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے، جس کے لیے ایف بی آر کو اگلے دو ہفتوں میں 1100 ارب روپے جمع کرنے ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ہدف کے حصول کے لیے ایف بی آر کو 21 فیصد ریونیو گروتھ درکار ہے، جب کہ جولائی تا اگست کے اعداد و شمار کے مطابق گروتھ محض 15 فیصد رہی ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ حالیہ سیلابی صورتحال اور یوٹیلیٹی بلز سے متعلق عوامی مسائل نے ریونیو گروتھ کو متاثر کیا ہے، جس کے باعث مقررہ ہدف حاصل کرنا مزید مشکل ہو گیا ہے۔

Leave a reply