مون سون کا 11 واں سپیل: ملک بھر میں مزیدبارشوں کی پیشگوئی

مون سون کے 11 ویں سپیل کا الرٹ جاری،محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی۔15 سے 19 ستمبر تک بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے درمیانی شدت کی مرطوب ہوائیں بالائی علاقوں میں داخل ہورہی ہیں، رواں ہفتے ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنےکی پیشگوئی بھی کی ہے،جبکہ سیلاب سے متاثرہ پنجاب میں موسم گرم اورخشک رہےگا۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ مری،راولپنڈی ،گلیات،جہلم اوراٹک میں بارش کاامکان ہے، دیر، سوات، مانسہرہ،ایبٹ آباداوروزیرستان میں بارش کی توقع ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کہناہےکہ سندھ میں موسم خشک،ساحلی علاقوں میں بوندا باندی کاامکان ہے، اُدھر بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم خشک رہےگا، دوسری جانب کشمیراورگلگت بلتستان میں چندمقامات پربارش کی توقع ہے۔