جمہوریت محض عمل نہیں ،عوامی حقوق کاتحفظ ہے،صدرمملکت آصف علی زرداری

0
4

صدرمملکت آصف علی زرداری نےکہاہےکہ جمہوریت محض عمل نہیں ،عوامی حقوق کاتحفظ ہے۔
صدرمملکت آصف علی زرداری کاعالمی یوم جمہوریت پرپیغام میں کہناتھاکہ یوم جمہوریت عوام کے سیاسی،معاشی اورسماجی حقوق کی یاددہانی ہے،جمہوریت رواداری،شمولیت اوراظہاررائےکی آزادی کاضامن نظام ہے، 1973 کاآئین پاکستان کی سب سےبڑی جمہوری کامیابی ہے،جمہوری رائےعوامی آوازکےمحافظ ہیں۔
صدرمملکت کامزیدکہناتھاکہ جمہوریت عوام کوبااختیاراوران کی شراکت کویقینی بناتی ہے،قائدین کی قربانیوں سےجمہوریت کواستحکام ملا،جمہوریت محض عمل نہیں ،عوامی حقوق کاتحفظ ہے،آج جمہوریت کومزیدمضبوط بنانےکادن ہے،پارلیمنٹ عوام کی آوازاورپالیسی سازی کامرکزہے،جمہوریت ہی سے معاشرتی انصاف،برابری اورترقی ممکن ہے،آئیں جمہوری اقدارکےتحفظ کےلئےنئےعزم کا اظہار کریں، قانون کی حکمرانی اورمساوات جمہوریت کی بنیادہیں۔
اُن کہناتھاکہ ادارہ جاتی اصلاحات اورجمہوریت کااستحکام وقت کی ضرورت ہے،پاکستان کاروشن مستقبل مضبوط جمہوریت سےوابستہ ہے،شہیدذوالفقارعلی بھٹواورشہیدبینظیربھٹوکی جدوجہدجمہوریت کی بنیادہے۔

Leave a reply