محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں بارشوں سے متعلق بڑی پیشگوئی

0
2

مون سون کا11واں سپیل، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق 18 اور 19 ستمبر کو راولپنڈی، ملکہ کوہسارمری اور گلیات کےندی نالوں میں بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے ،جبکہ جڑواں شہروں سمیت ملک کے بالائی اور میدانی علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارشیں متوقع ہیں۔
محکمہ موسمیات نےوفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں موسم گرم مرطوب اور چند مقامات پربارش کی پیشگوئی کردی،جبکہ پنجاب کےبیشتراضلاع میں موسلادھاربارش کاامکان ہے،اُدھر خیبرپختونخوا کے اکثراضلاع میں موسم خشک رہنےکی توقع ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ سوات،کوہستان،شانگلہ ،بٹگرام،مانسہرہ اور بونیرمیں بارش کاامکان ہے،سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کی توقع ہے،گھوٹگی ،سکھر، خیرپور، تھرپارکر،عمرکوٹ میں بارش متوقع ہے، اُدھر بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود،بارکھان،ژوب،موسیٰ خیل میں بارش کاامکان ہے،دوسری جانب کشمیراورگلگت بلتستان میں گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے۔

Leave a reply