پرائیویٹ حج سکیم کےتحت درخواستوں کی وصولی آج سےشروع

0
15

پرائیویٹ حج سکیم کےتحت درخواستوں کی وصولی آج سےشروع ،پرائیویٹ حج آپریٹرز کاکوٹہ60 ہزارمقررکیاگیاہے۔

وزارت مذہبی امورکاکہناہےکہ پرائیویٹ حج سکیم کےتحت 37ہزار 903 عازمین درخواستیں جمع کروا سکتےہیں،پرائیویٹ حج آپریٹرزگزشتہ برس کے عازمین کوپہلےموقع دیں گے۔
وزارت مذہبی امور کامزیدکہناہےکہ گزشتہ سال حج سےمحروم رہ جانے والے 22ہزار97عازمین نے رجسٹریشن کروائی ،پرائیویٹ حج آپریٹرزگزشتہ سال کےعازمین کی رجسٹریشن مکمل ہونےکا بیان حلفی دیں گے،پرائیویٹ حج آپریٹرز کاکوٹہ60ہزارمقررکیاگیاہے۔

Leave a reply