حماس کا صدرٹرمپ کوخط،غزہ میں جنگ بندی کی گارنٹی کامطالبہ

0
6

فلسطینی تنظیم حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک خط ارسال کیا ہے، جس میں غزہ میں مستقل جنگ بندی کی ضمانت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق فلسطینی تنظیم حماس نےامریکی صدرڈونلڈٹرمپ سےغزہ میں60روزہ جنگ بندی کی ضمانت مانگتےہوئے بدلےمیں حماس کےقبضےمیں موجود آدھے یرغمالیوں کورہاکرنےکی پیش کش بھی کی ۔ حماس کےقبضےمیں اس وقت48یرغمالی موجودہیں۔
دوسری جانب فلسطینی صدرمحمودعباس نےبین الاقوامی کانفرنس سےخطاب کے دوران غزہ میں فوری جنگ بندی کامطالبہ کیااورکہاکہ سعودی عرب اورفرانس کاشکریہ اداکرتےہیں، غزہ میں امدادکی ضرورت ہے،غزہ میں قیدیوں کی رہائی ہونی چاہیے،ہم مستقل جنگ بندی کامطالبہ کرتےہیں۔ہم غزہ سےفوری اسرائیلی فورسزکےانخلاکامطالبہ کرتے ہیں۔
فلسطینی صدرنےمزیدکہاکہ ہمیں مقبوضہ مغربی کنارےاورغزہ کی تعمیرنوکی ضرورت ہے،فلسطین کی حکومت میں حماس کاکوئی کردارنہیں ہوگا،اسرائیل کی جانب سے مسلسل آبادکاری کوبندکرنےکامطالبہ ہے،میں اسرائیل سےمذاکرات کی میزپر آنےکامطالبہ کرتاہوں،ہمارااورآپ کامستقبل امن پرمنحصرہے۔

Leave a reply