عمران خان اوربشریٰ بی بی کی ملاقات کامعاملہ،عدالت کےفریقین کونوٹسز جاری

بانی پی ٹی آئی عمران خان اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کی درخواست پرعدالت نےفریقین کو نوٹسز جاری کردیا۔
اسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس ارباب محمدطاہرنےبانی پی ٹی آئی عمران خان اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کرانےکی درخواست پرسماعت کی۔درخواست شہری شاہدیعقوب نےوکیل عاطف محمود کے ذریعے دائرکی۔
جسٹس ارباب محمدطاہرنےاستفسارکیاکہ آپ کیاچاہ رہےہیں؟
وکیل عاطف محمودنےکہاکہ ایک سال میں 4بارسپیشل میٹنگ ضروری ہے۔
جسٹس ارباب محمدطاہر نےسوال کیاکہ درخواست گزارکون ہے؟
وکیل عاطف محمودنےکہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کافالوورہے۔
جسٹس ارباب محمدطاہر نےسوال کیاکہ کیادرخواست گزارتحریک انصاف کے ممبرہیں؟
وکیل عاطف محمودنےکہاکہ درخواست گزاران کےفالوورہیں۔رولزمیں ہےکم ازکم 3ماہ بعدایک سپیشل میٹنگ ضروری ہے۔
عدالت نےفریقین کونوٹسزجاری کرتےہوئےاگلےہفتےتک جواب طلب کرلیا۔
بعدازاں عدالت نےسماعت ملتوی کردی۔















