ایشیاکپ سپرفورمرحلہ:آج پاکستان اورسری لنکا کےدرمیان جوڑپڑےگا

0
15

ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان اورسری لنکا کےدرمیان جوڑپڑےگا۔
دبئی میں ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی 2025کامیلہ بھارت کی میزبانی میں جاری ہے، میگا ایونٹ میں چوکوں اور چھکوں کی بہارکاسلسلہ جاری ہے۔ہرٹیم اپنی فتح کےلئے پرعزم ہے۔ٹورنامنٹ کے سپرفور مرحلے کے میچزبھی جاری ہیں۔ابھی بنگلہ دیش نےسری لنکا کوشکست دی ہےاورپاکستان کوبھارت کےہاتھوں شکست کا سامناکرناپڑا۔
میگاایونٹ میں آج پاکستان اورسری لنکاکےمابین میچ کھیلاجائےمیچ پاکستانی وقت کےمطابق شام ساڑھے7 بجے شروع ہوگادونوں ٹیمیں ایک ایک میچ میں شکست خوردہ ہیں۔ایونٹ میں رہنےکےلئےپاکستان ٹیم بھر پور کوشش کرےگی جبکہ سری لنکاکی ٹیم بھی اپناپورازورلگائےگی۔

Leave a reply