سونےکی قیمت میں ایک بارپھربڑااضافہ،فی تولہ کتنےکاہوگیا؟جانیے

0
8

کاروباری ہفتےکےدوسرےروزبھی مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں بڑااضافہ ریکارڈ کیا گیا،فی تولہ کتنےکاہوگیا؟جانیے
سونےکوشادی بیاہ ودیگرتقریبات پربناؤسنگھارکےلئےاستعمال کیا جاتا ہے، مگرمہنگائی کےاس دورمیں یہ خواہش صرف ایک خواب ہی بن گیاہے۔کیونکہ مہنگائی کی وجہ سےغریب ہویاامیرسب پریشان ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق24قیراط کےحامل سونےکی فی تولہ قیمت میں5100روپےکااضافہ ہونےسےفی تولہ 3لاکھ98 ہزار 800 روپےکا ہوگیا،جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4372 روپے کااضافہ ہونےسے10گرام سونا 3 لاکھ 41 ہزا 906روپے کاہوگیا۔
مزید برآں عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 51 ڈالر اضافے سے 3770 ڈالر فی اونس ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کا بھاؤ 3400 اضافے سے 3لاکھ 93ہزار700 روپےتھا۔

Leave a reply