توشہ خانہ ٹوکیس حتمی مرحلےمیں داخل، 20گواہان کےبیانات ریکارڈ

بانی پی ٹی آئی عمران خان اوراہلیہ بشریٰ بی بی کےخلاف توشہ خانہ ٹوکیس حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا،جبکہ کیس میں 20گواہان کےبیانات ریکارڈاور 18پرجرح مکمل کرلی گئی۔
اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹوکیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی۔وکلاصفائی عدالت میں پیش ہوئےجبکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اوراہلیہ بشریٰ بی بی کوکمرہ عدالت میں پیش کیاگیا۔
توشہ خانہ ٹوکیس میں 20گواہان کےبیانات ریکارڈکرلئےگئےجبکہ 18پرجرح مکمل کرلی گئی،وکلاصفائی نےنیب کےتفتیشی افسرمحسن ہارون پرابتدائی جرح کی ،جس کےبعد توشہ خانہ ٹوکیس حتمی مرحلےمیں داخل ہوگیا۔
توشہ خانہ ٹوکیس کےآخری دوگواہان پرجرح باقی ہے،گواہان میں نیب تفتیشی افسرمحسن ہارون اورایف آئی اےتفتیشی افسرشاہدپرویزشامل ہیں۔
بعدازاں عدالت نےتوشہ خانہ ٹوکیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی،وکلاصفائی تفتیشی افسرپرجرح کرینگے۔















