صوبہ بھرمیں ون وےکی خلاف ورزیوں پربلاتفریق کارروائیوں کاسلسلہ جاری

0
13

ٹریفک پولیس ان ایکشن:صوبہ بھرمیں ون وےکی خلاف ورزیوں پربلاتفریق کارروائیوں کاسلسلہ جاری۔
ترجمان ٹریفک پولیس کےمطابق رواں ماہ ون وےکی خلاف ورزیوں پرکارروائیوں میں197فیصداضافہ ہوا،جبکہ رواں ماہ ون وےکی خلاف ورزیوں پر29ہزار704شہریوں کوچالان ٹکٹ جاری کئےگئے۔گزشتہ ماہ15ہزارشہریوں کوچالان ٹکٹ جاری کیےگئےتھے۔
ترجمان کامزیدکہناہےکہ ٹریفک پولیس راولپنڈی نے12ہزار636چالان ٹکٹ جاری کیے،ٹریفک پولیس لاہورنے10ہزاراورفیصل آبادنے 3ہزار 819چالان ٹکٹ جاری کیے۔
ڈی آئی جی ٹریفک کاکہناہےکہ تمام سی ٹی اوز،ڈی ٹی اوزون وےکی روک تھام کیلئےاقدامات کریں،ون وےکی خلاف ورزی پر2000روپےکاچالان کیاجارہاہے۔

Leave a reply