قومی اسمبلی کااجلاس ملتوی،پیپلزپارٹی سرآپااحتجاج،سپیکرکوتحفظات سےآگاہ کردیا

0
8

قومی اسمبلی کااجلاس ملتوی کرنے پر اتحادی  جماعت  پیپلز پارٹی نےاحتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے سپیکر کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا۔
ذرائع کےمطابق پیپلزپارٹی نےقومی اسمبلی کااجلاس ملتوی کرنےپراحتجاج ریکارڈکرادیا،پی پی نے سپیکر قومی اسمبلی کواجلاس کےالتواپرتحفظات سےآگاہ کردیا۔
ذرائع کاکہناہےکہ پیپلزپارٹی نےمؤقف اپنایاکہ تنقیدپرقومی اسمبلی اجلاس کاالتواپارلیمانی روایت کےمنافی ہے،قومی اسمبلی کااجلاس تین اکتوبرتک روزانہ ہوناتھا،پارلیمانی جماعتوں میں اسمبلی اجلاس10اکتوبرتک جاری رہنےپراتفاق ہواتھا۔
ذرائع کابتاناہےکہ پی پی نےمؤقف اختیارکیاکہ حکومت اتحادیوں کی تنقید کھلے دل سےبرداشت کرے، اسمبلی اجلاس اچانک ملتوی کرنےسےمنفی تاثر ابھرا ہے۔
ذرائع نےمزیدکہاہےکہ پیپلزپارٹی کےواک آؤٹ پرایوان میں کورم پورارکھناممکن نہیں تھا،حکومت کیلئےپی پی کےبغیراسمبلی کورم پورارکھناممکن نہیں ہے۔

Leave a reply