بھارت کرکٹ میں سیاست لاکراسپرٹ آف گیم خراب کررہاہے،محسن نقوی

0
16

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )محسن نقوی نےکہاہےکہ بھارت کرکٹ میں سیاست لاکراسپرٹ آف گیم خراب کررہاہے۔
بھارتی میڈیاکی جانب سےیہ خبرسامنےآئی تھی کہ ایشین کرکٹ کونسل کےصدرمحسن نقوی نےایشیاکپ کےفائنل میں بھارتی ٹیم کوکامیابی کےبعدٹرافی نہ دینےپربی سی سی آئی سےغلطی کااعتراف کرتے ہوئے معافی مانگی تھی ۔
جس پروضاحت دیتےہوئےچیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےایکس سابق (ٹوئٹر) پراپناایک پیغام جاری کیاجس میں انہوں نےکہاکہ بھارتی میڈیاجھوٹ پرمبنی خبریں پھیلارہاہے،نہ کچھ غلط کیااورنہ بی سی سی آئی سےمعافی مانگی ،بھارتی میڈیا پروپیگنڈاکررہاہے۔
محسن نقوی نےمزیدکہاہےکہ پروپیگنڈےسےبھارتی عوام کوگمراہ کیا جارہا ہے،بھارت کرکٹ میں سیاست لاکراسپرٹ آف گیم خراب کررہاہے،میں اس دن بھی ایشین کرکٹ کونسل کے صدرکی حیثیت سے بھارت کو ٹرافی دینے کو تیار تھا اورآج بھی ہوں،بھارت کوٹرافی چاہیےتواےسی سی آفس آکرمجھ سےلےلیں۔
محسن نقوی نے ایک بار پھر بھارتی کپتان کو دعوت دی اور کہا کہ بھارتی کپتان میرے اے سی سی کے دفتر آئیں اور ٹرافی لے جائیں۔

Leave a reply