کیرئیرکےآغازپرلوگوں نےحدیں پارکرنےکی کوشش کی،عائشہ عمرکاانکشاف

پاکستان شوبزانڈسٹری کی خوبرواداکارہ عائشہ عمرنےانکشاف کرتےہوئےبتایاکہ کیرئیرکےآغازپرلوگ مجھے سنجیدگی سے نہیں لیتے تھےبہت سے مردوں نے حدیں پار کرنے کی کوشش کی۔
حال ہی میں اداکارہ عائشہ عمرنےایک شومیں بطورمہمان شرکت کی،جہاں پر اُنہوں نےکیرئیراورنجی زندگی کےبارےمیں تفصیل سےگفتگوکی۔میزبان نے اداکارہ سےشوبزکیریئرکےبارےمیں سوال کیاجس کےجواب میں عائشہ عمر نے بتایاکہ کم عمری میں اپنے کیریئر کا آغاز کرنا ایک چیلنجنگ مرحلہ تھا۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئے اداکارہ کامزیدکہناتھاکہ کم عمری میں شوبزمیں آئی تھی اس لئےلوگ مجھے سنجیدگی سے نہیں لیتے تھے اورویسےبھی میں ایک بہت ہی لاپرواہ لڑکی بھی لگتی تھی۔ جس کےباعث بہت سے لوگوں نے حدیں پار کرنے کی کوشش کی، خاص طور پر مردوں نے۔ تب مجھے احساس ہوا کہ مجھے طاقت پیش کرنی ہے، ورنہ لوگ سوچیں گے کہ میں کمزور ہوں۔ میں نے بے ہودہ رویہ اپنایا تاکہ لوگ مجھے سنجیدگی سے لیں۔