آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ: انگلینڈنےجنوبی افریقہ کو10وکٹوں سےہرادیا

0
18

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) ویمن ورلڈکپ کےچوتھےمیچ میں انگلینڈنےجنوبی افریقہ کو 10 وکٹوں سےشکست دےدی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)کے زیر اہتمام خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کا تیرہواں ایڈیشن سری لنکا اور بھارت کی میزبانی میں ہورہاہے،بھارت کو یہ 1978، 1997 اور 2013 کے ایڈیشن کے بعد خواتین کے عالمی کپ کی میزبانی کرنے کا چوتھا موقع ملا ہے جبکہ سری لنکا پہلی بار میگا ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔
آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کےچوتھےمیچ میں جنوبی افریقہ نےپہلےبیٹنگ کی جوکہ فائدہ مندثابت نہ ہوئی بلکہ پروٹیز پوری ٹیم صرف 69رنزپرڈھیرہوگئی۔انگلش ٹیم نے ہدف پندرہویں اوور میں بغیرکسی نقصان کے حاصل کرلیا۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے واحد بیٹر سنالو جفٹا ڈبل فگر میں داخل ہوئیں اور 22 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔جبکہ اُن کےعلاوہ ٹیم میں سےکوئی بھی ڈبل فگرمیں داخل ہی نہیں ہوا۔
انگلینڈ نے 70 رنز کا ہدف 15 ویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کیا، انگلینڈ کی جانب سے ایمی جونز 40 اور ٹیمی بیو مونٹ 21 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔یوں انگلش ٹیم نےپروٹیز کو10وکٹوں سےشکست دےدی۔

Leave a reply