پاکستان کاکوئی طیارہ نہیں گراترجمان پاک فوج نےبھارتی پروپیگنڈامسترد کردیا

0
35

ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کرتےہوئےکہاکہ ہندوستان پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گرا سکا۔ہماری فوجی ترقیاتی حکمت عملی ہمیشہ مؤثر اور کارگر پلیٹ فارمز اور اندرونی پاکستانی ٹیکنالوجی کو شامل کرنا رہی ہے، پاکستان بھارت کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہے، نہ اس نے کبھی بھی اعداد و شمار چھپانے کی کوشش کی۔
غیر ملکی جریدے بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہم ہر قسم کی ٹیکنالوجی چاہے وہ خود ساختہ ہو یا مشرقی اور مغربی، اس کے حصول کے لیے تیار رہتے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے تصدیق کی کہ معرکہ حق میں ہندوستان پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گرا سکا۔بلومبرگ نے لکھا کہ ایک ہفتہ قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 7 بھارتی طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق کرچکے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے معرکہ حق میں پاکستانی ہتھیاروں بشمول پاکستانی افواج میں شامل چینی پلیٹ فارمز کی مؤثر کارکردگی کی توثیق کی۔اورکہاکہ ہماری فوجی ترقیاتی حکمت عملی ہمیشہ موثر اور کارگر پلیٹ فارمز اور اندرونی پاکستانی ٹیکنالوجی کو شامل کرنا رہی ہے۔

Leave a reply