چیٹ جی پی ٹی میں اب تھرڈ پارٹی ایپس کا استعمال بھی ممکن

0
36

اے آئی کے صارفین کیلئے اہم خبر، چیٹ جی پی ٹی میں اب تھرڈ پارٹی ایپس کا استعمال بھی ممکن ہو گا۔
اوپن اے آئی کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی کو متعدد ایپس کا پلیٹ فارم بنایا جا رہا ہے۔اس کا مقصد آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ کو ایک کنورزیشنل ایپ سٹور میں تبدیل کرنا ہے۔اوپن اے آئی کی جانب سے مختلف تھرڈ پارٹی ایپس جیسے بکنگ ڈاٹ کام، کینوا، ایکسپیڈیا اور سپاٹی فائی وغیرہ کو چیٹ جی پی ٹی کا حصہ بنایا جا رہا ہے،یعنی اب کسی ٹاسک کے دوران آپ متعلقہ سروسز کو بغیر کسی لنک کو کلک کیے بغیر استعمال کرسکیں گے۔
اب صارفین جی پی ٹی سے نئی سپاٹی فائی پلے لسٹ تیار کرسکیں گے یا سیاحتی ٹور کو بکنگ ڈاٹ کام سے یقینی بناسکیں گے، تاہم چیٹ جی پی ٹی کے اندر رہتے ہوئے بس سنگل پروموٹ کے ذریعے اے آئی چیٹ بوٹ کو مختلف ٹاسکس کیلئے استعمال کیا جاسکے گا ۔
چیٹ جی پی ٹی میں صارفین کام کے مطابق کسی ایپ کو اپنی چیٹ کا حصہ بنا کر استعمال کرسکیں گے۔اس فیچر کو چیٹ جی پی ٹی صارفین کیلئے متعارف کروا دیا گیا، مگر یورپی یونین میں اس کا استعمال ممکن نہیں ہوگا۔

Leave a reply