غزہ میں جنگ بندی کامعاہدہ نافذالعمل ہوگیا،مصری میڈیاکادعویٰ

0
10

مصری میڈیانےدعویٰ کیاہےکہ غزہ میں جنگ بندی کامعاہدہ نافذالعمل ہوگیا۔
مصری میڈیا کی رپورٹ کےمطابق 2سال کی تکالیف اورپریشانیوں کےبعدغزہ میں جنگ بندی کامعاہدہ طےپاگیا،یہ معاہدہ جنگ بندی کیساتھ خطےمیں انصاف واستحکام کی امیدکادروازہ بھی کھولےگا۔
مصری میڈیاکاکہناہےکہ غزہ سے20اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اتواریاپیرتک ہونےکاامکان ہے،مصرمیں موجودامدادی ٹرک غزہ میں داخل ہونےکیلئےروانہ ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ معاہدے پر عملدرآمد کیلئے عملی تیاریوں کاآغاز کردیا ہے۔
واضح رہےکہ غزہ پراسرائیلی جارحیت کےخلاف امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے 20 نکاتی غزہ امن منصوبہ پیش کیا،جس میں سے فلسطینی تنظیم حماس نےامریکی صدر کے پیش کیےگئےمنصوبےکی چندشرائط مان لی تھی۔جس کی وجہ سےمذاکرات کاسلسلہ شروع ہواتھا۔

Leave a reply