حکومتی کاوشوں کی بدولت ملک نےمعاشی استحکام حاصل کرلیا،وزیرخزانہ

0
14

وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب نےکہاہےکہ حکومتی کاوشوں کی بدولت ملک نےمعاشی استحکام حاصل کرلیا۔
وزیرخزانہ محمداورنگزیب نےسعودی سرمایہ کاروں اوراوورسیزایوان تجارت سےورچوئل خطاب کرتے ہوئےکہاہےکہ سعودی وفدکوپاکستان میں خوش آمدیدکہتےہیں،برآمدات پرمبنی معاشی ترقی کیلئےپُرعزم ہیں،سرمایہ کاروں کوسازگارماحول کی فراہمی حکومت کی ذمےداری ہے،حکومتی کاوشوں کی بدولت ملک نےمعاشی استحکام حاصل کرلیا۔
وزیرخزانہ نےمزیدکہاہےکہ تین بڑی ریٹنگ ایجنسیوں نےپاکستانی معاشی اشاریوں کومثبت قراردیا،تمام معاشی اشاریےمثبت رجحان ظاہر کر رہے ہیں، توانائی اورٹیکس سمیت دیگرمعاشی شعبوں میں بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے پرعمل پیراہیں،اصلاحاتی عمل متعلقہ فریقوں کی مشاورت سےآگےبڑھ رہاہے ،سعودی وژن 2030کودنیامیں منفردمقام حاصل ہورہاہے۔

Leave a reply