پاکستان نےآئی ایم ایف کو اہداف پرعملدرآمد کی یقین دہانی کرادی

0
9

قرض پروگرام کےحصول کےلئے پاکستان  نے بین الاقوامی مالیت فنڈز(آئی ایم ایف )کو اہداف پرعملدرآمد کی یقین دہانی کرادی۔
ذرائع کےمطابق آئی ایم ایف سےتیسری قسط کےحصول کےلئےحکومت پاکستان نے کوششیں تیزکردیں، حکومت نےدوسرےاقتصادی جائزےکیلئےآئی ایم ایف سےورچوئل مذاکرات کئے،وزارت خزانہ حکام کےآئی ایم ایف سے ورچوئل مذاکرات کاسلسلہ جاری رہےگا۔
ذرائع کاکہناہےکہ پاکستان آئی ایم ایف کےباقی ماندہ اہداف پربھی عمل کرے گا،حکومت نے آئی ایم ایف کویقین دہانی کرادی۔
ذرائع کابتاناہےکہ میمورنڈم آف اکنامک اینڈفنانشل پالیسیزڈرافٹ پرمذاکرات ہورہے ہیں،آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ ایم ای ایف پی پراتفاق ہونےپرہوگا۔

Leave a reply