نوبیل امن انعام ٹرمپ کوکیوں نہ ملا؟نوبیل کمیٹی کے چیئرمین نےبڑاانکشاف کردیا

0
7

چیئرمین نوبیل کمیٹی یورگن واٹنے نے امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کونوبیل امن انعام نہ ملنےکی بڑی وجہ بتادی۔
چیئرمین نوبیل کمیٹی یورگن واٹنے سےسوال کیاگیاکہ امریکی صدر ٹرمپ بارہا خود کو نوبیل انعام کا حقدار قرار دیتے رہے جوکہ اُن کونہیں ملااورنوبیل انعام نہ ملنا امریکا کی توہین نہیں کیا۔
جس کےجواب میں چیئرمین کمیٹی کاکہناتھاکہ نوبیل امن انعام دینے کی طویل تاریخ میں کمیٹی نے مختلف مہمات دیکھی ہیں اور کمیٹی کو ہر سال ہزاروں خطوط موصول ہوتے ہیں جن میں لوگ امن پر اپنی رائے دیتے ہیں۔
اُن کابتاناہےکہ کمیٹی اُس کمرےمیں بیٹھتی ہےجس کی دیواروں پرسابق انعام یافتہ لوگوں کی تصویریں آویزاں ہیں جو جرات اور دیانتداری کی علامت ہے، اسی جذبے کے تحت فیصلہ الفریڈ نوبیل کے نظریات اور وصیت کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

Leave a reply