افغان اشتعال انگیزی کامؤثرجواب دینےپر،فوج کےحق میں قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع

0
7

افغان اشتعال انگیزی کامؤثرجواب دینےپرپاک فوج کوخراج تحسین پیش کرنےکےلئےپنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی گئی۔
قراردادمسلم لیگ(ن) کی رکن صوبائی اسمبلی حناپرویزبٹ کی جانب سےجمع کروائی گئی۔
قراردادکےمتن میں کہاگیاکہ ایوان فیلڈمارشل جنرل عاصم منیرکی مدبرقیادت کوخراج تحسین پیش کرتاہے، ایوان پاک فوج کی جرات،بہادری اورپیشہ ورانہ مہارت کوسلام پیش کرتاہے،ایوان وزیراعظم کےعزم کی تائیدکرتاہےکہ ملکی دفاع پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
متن میں لکھاگیاکہ ایوان وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکےبیان کوسراہتاہےجس میں افغان جارحیت کی مذمت کی گئی،ایوان عزم کااظہارکرتاہےکہ قوم بہادرافواج کےساتھ سیسہ پلائی دیوارکی طرح کھڑی ہے۔

Leave a reply