احتجاجی سیاست کا چیمپئن ہوں، زرداری یا بھٹو لگنے سے کوئی لیڈر نہیں بن جاتا، سہیل آفریدی

0
6

نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی نےکہاہےکہ احتجاجی سیاست کا چیمپئن ہوں، نام کے ساتھ زرداری یا بھٹو لگنے سے کوئی لیڈر نہیں بن جاتا۔
نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی کااسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہناتھاک میں سب سے پہلے پاکستانی، پھر پختون اور قبائلی ہوں،پرچی سے وزیر اعلیٰ نہیں بنا، محنت کر کے یہاں پہنچا ہوں،میں بانی پی ٹی آئی کا مشکور ہوں کہ انہوں نے ایک ادنیٰ سے ورکر کو جس کا نا بھائی، نا باپ اور نا ہی چچا ہی سیاست میں ہے اسے اس عہدے کے لیے منتخب کیا۔
اُن کامزید کہناتھاکہ لندن پلان میں خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کو ختم کرنے کا منصوبہ بھی بنایا گیا۔عوام کی بدولت ہی ریاست قائم رہتی ہے، اس عوام نے 8فروری کو پورے پاکستان میں صرف اورصرف پی ٹی آئی کو ووٹ دیا تھا، بدقسمتی سے 8 فروری کو دھاندلی کی گئی۔نام کے ساتھ زرداری یا بھٹو لگنے سے کوئی لیڈر نہیں بن جاتا۔
نومنتخب وزیراعلیٰ کاکہناتھاکہ یہاں دوبارہ دہشتگردی لانے کی کوشش کی گئی، دنیا ڈائیلاگ کی جانب جارہی ہے، آپ کو معلوم ہے میں احتجاجی سیاست کا چیمپئن ہوں۔ لیڈر کی جانب سے جو بھی ہدایات آئیں پہلے کی طرح فرنٹ سے لیڈ کروں گا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ کچھ دنوں سے کہا جارہا ہے بانی کی جیل تبدیل کی جارہی ہے، اعلان کرتا ہوں بانی کی بغیر مشاورت جیل تبدیل کی گئی تو پورا پاکستان جام کریں گے، بدقسمتی سے یس بوس نہ کہنے کے بعدلندن پلان کے مطابق میرے لیڈر کی جمہوری حکومت کو گرایا گیا۔
یادرہےکہ سہیل آفریدی 90ووٹ لےکر نئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب ہوئےہیں۔

Leave a reply