سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکااضافہ

0
7

مقامی وعالمی سطح پرسونےکی قیمت میں بڑااضافہ ریکارڈکیاگیا۔
سونےکوشادی بیاہ ودیگرتقریبات پربناؤسنگھارکےلئےاستعمال کیا جاتا ہے، مگرمہنگائی کےاس دورمیں یہ خواہش صرف ایک خواب ہی بن گیاہے۔کیونکہ مہنگائی کی وجہ سےغریب ہویاامیرسب پریشان ہے۔
مقامی سطح پر24قیراط کےحامل سونےکی فی تولہ قیمت میں 5500روپے کا اضافہ ریکارڈکیاگیاجس سےفی تولہ سونا4لاکھ 28 ہزار 200 روپےکاہوگیا۔ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت 4715 روپےکا اضافہ ہونےسےقیمت 3لاکھ 67 ہزار 112 روپے ہوگئی ۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 55 ڈالر اضافے سے 4071 ڈالر فی اونس ہے۔

Leave a reply