پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان سٹاف لیول معاہدہ

0
45

پاکستان اوربین الاقوامی مالیت فنڈز(آئی ایم ایف)کےدرمیان سٹاف لیول کامعاہدہ طے پاگیا۔
سٹاف سطح معاہدہ7ارب ڈالرز سےزائد کےقرض پروگرام کےدوسرے جائزےکےلیے ہوا ،کلائمٹ فنانسنگ پروگرام کےپہلےجائزہ کے لیےبھی سٹاف سطح کا معاہدہ طے پایا،آئی ایم ایف مشن چیف برائےپاکستان نے سٹاف لیول معاہدہ طےپانےکااعلامیہ جاری کردیا۔
اعلامیہ کےمطابق سٹاف سطح کامعاہدہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈکی منظوری سے مشروط ہوگا، بورڈکی منظوری سےپاکستان کودونوں پروگراموں کےتحت ایک ارب20کروڑ ڈالرز کی اقساط ملیں گی۔
اعلامیہ میں کہاگیاکہ قرض پروگرام کےتحت پاکستان کوایک ارب ڈالرزکی اگلی قسط ملےگی ، کلائمٹ فناننسنگ پروگرام کےتحت پاکستان کو20کروڑ ڈالرز کی قسط ملےگی،پاکستان کودونوں پروگراموں کے تحت ملنےوالی رقم بڑھ کر3ارب 30 کروڑڈالرز ہوجائےگی،آئی ایم ایف وفدنے24 ستمبرسے 8 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
اعلامیہ میں مزیدکہاگیاکہ مشن چیف کی سربراہی میں وفد نےکراچی،اسلام آباد میں پاکستانی حکام سے مذاکرات کیے تھے،پاکستان اورآئی ایم کے درمیان قرض پروگرام کےدوسرے جائزے کے لئےمذاکرات ہوئے تھے،فریقین کے درمیان کلائمٹ فناننسنگ کےپہلے جائزے کے مذاکرات بھی ہوئے تھے،آئی ایم ایف وفدسٹاف سطح معاہدے کے بغیر واشنگٹن واپس چلاگیا تھا،آئی ایم ایف وفد نےسٹاف سطح معاہدے کے لئےمذاکرات جاری رکھنےکا فیصلہ کیا تھا۔

Leave a reply