پاکستان : کِیالکی موٹرز نے سورینٹو اور سپورٹیج پر خصوصی آفر لگا دی

نئی گاڑی کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری، کِیالکی موٹرز نے سورینٹو اور سپورٹیج پر خصوصی آفر لگا دی۔
کِیا نے اپنی مشہورِ زمانہ گاڑیوں پر خصوصی اور شاندار آفرز لگا دیں، یہ آفرز 31 اکتوبر 2025 تک دستیاب ہوں گی۔کمپنی کی جانب سے (Sorento 3.5L V6) 2 لاکھ 50 ہزار روپے کی سبسڈی دینے کا اعلان کیا گیا ہے اور یہ رعایت محدود تعداد میں دستیاب ہے ، جوپہلے آئیں، پہلے پائیں کی بنیاد پر دی جائے گی۔اسی طرح(Sportage L HEV) کے خریداروں کیلئے مفت رجسٹریشن کی سہولت دی گئی ہے، جو تقریباً 3 لاکھ روپے کی بچت کے برابر ہے، یہ آفر بھی وقت اور تعداد کے حساب سے محدود ہے۔
سورینٹوکی خصوصیات کی بات کی جائے تو اس میں 18 انچ الائے وہیلز، کیبن فیچرز، وائرلیس اینڈرائیڈ آٹو/ایپل کار پلے، وائرلیس چارجر، یوایس بی سی ٹائپ پورٹس اور حفاظتی سہولیات میں 6 ایئر بیگز، 360 ڈگری کیمرا، بارش سینسنگ وائپرز شامل ہیں، جبکہ سپورٹیج میں وہیل بیس، 2755 ملی میٹر، منفرد بومرینگ اور کِیا سٹار چین گرِل، جدید اور سٹائلش ڈیزائن اور دیگر جدید فیچرز کو شامل کیا گیا ہے۔
کمپنی نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ آفرز خریداروں کیلئے پرکشش ثابت ہوں گی، خاص طور پر ایسے وقت میں جب گاڑیوں کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، دونوں آفرز محدود مدت اور کوٹے کے تحت دستیاب ہیں۔















