صدرٹرمپ نےچین سےکوکنگ آئل کی خریداری پرپابندی کاعندیہ دیدیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے کوکنگ آئل کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق امریکی صدرٹرمپ کا کہنا ہے کہ چین امریکا سے سویابین نہیں خرید رہا، جس کی وجہ سے ہمارے کسانوں کو شدید نقصان ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہاہم چین کے ساتھ کوکنگ آئل کی تجارت پر پابندی پر غور کر رہے ہیں۔ ہمیں چین سے خریدنے کی ضرورت نہیں، ہم خود اپنا کوکنگ آئل تیار کریں گے۔