سوات موٹروے پر المناک حادثہ :15افرادجاں بحق،8زخمی

0
6

سوات موٹروے پر المناک ٹریفک حادثہ، خانہ بدوش افراد سے بھرا ٹرک کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق مالا کنڈ میں سوات ایکسپریس وے پر خانہ بدوش افراد سے بھرا ٹرک تیز رفتاری کے باعث الٹ کر کھائی میں جاگرا۔
ریکسیو حکام کا بتانا ہے کہ ٹرک حادثے میں 15 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے، حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق سوات کے علاقے بحرین سے ہے۔
ڈپٹی کمشنر مالا کنڈ محمد فیاض کا بتانا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ملاکنڈ کی میڈیکل ریسپانس ٹیم ایمبولینسز کے ہمراہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ موٹروے پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں نے بھی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق تمام متاثرہ افراد کا تعلق ضلع سوات کی تحصیل بحرین کے علاقے گبرال سے تھا۔ یہ ایک خانہ بدوش خاندان تھا جو موسمی بنیادوں پر مختلف علاقوں میں نقل مکانی کرتا تھا۔

Leave a reply