ویمنزورلڈکپ:پاک ،انگلینڈمیچ بارش کےباعث ختم،گرین شرٹس سیمی فائنل کی دوڑسےباہر

0
7

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )ویمنزورلڈکپ کا16واں میچ پاکستان اور انگلینڈ کےدرمیان کھیلاگیامیچ بارش کےباعث ختم کردیاگیادونوں ٹیموں کو 1،1پوائنٹ دےدیاگیاگرین شرٹس سیمی فائنل کی دوڑسےباہرہوگئی۔
کولمبو میں کھیلے گئے آئی سی سی ویمنزورلڈکپ کےمیچ میں پاکستان ویمنز نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان کی شاندار بولنگ کے سامنے انگلش ٹیم کی بیٹنگ لائن لڑ کھڑا گئی اور صرف 78 کے مجموعی اسکور پر 7 وکٹیں گرگئیں۔تاہم بارش کے باعث میچ متاثرہ ہوا اور اسے 31 اوور فی اننگز تک محدود کیا گیا۔ جس میں انگلینڈ نے مقررہ اوورز میں 9وکٹ پر 133 رنز بنائے۔
بارش سے متاثرہ میچ میں پاکستان کو ڈرک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 113 رنز کا ہدف ملا۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمنز ٹیم نے 6.4 اوورز میں بغیر نقصان کے 34 رنز بنالیے تھے کہ بارش کی وجہ سےمیچ کو پھر روکا گیا اور بعد ازاں میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم کر دیا گیا۔
بارش کی وجہ سے پاکستان کی ورلڈکپ 2025 میں پہلی جیت کا خواب ٹوٹ گیا اور ساتھ ہی پاکستان ویمنز ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

Leave a reply